آسٹریلیا کیخلاف کامیابی پر وسیم اکرم کا اپنی اہلیہ کو طنزیہ ٹویٹ، پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا کیخلاف کامیابی پر کیسا محسوس کر رہی ہو :سابق کپتان کا اہلیہ سے سوال

منگل 28 اکتوبر 2014 07:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28اکتوبر۔2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے آسٹریلیا کے خلاف تاریخی فتح پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی آسٹریلوی نڑاد اہلیہ شنیرا سے طنزیہ سوال بھی کر ڈالا۔

(جاری ہے)

سوئنگ کے سلطان لیجنڈری وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر پاکستان کرکٹ کوٹیم آسٹریلیاکے خلاف فتح پر مبارکباد پیش کی۔ انکا کہنا تھا پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف تاریخی کامیابی بہت بہت مبارک ہو۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اپنی آسٹریلوی نڑاد اہلیہ شنیرا کو طنزیہ الفاظ میں مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ بیگم پاکستان نے آسٹریلیا کو ہرا دیا ہے ، اب کیسا محسوس کر رہی ہو ؟ -