افغانستان،سکیورٹی فورسز کا آپریشن کلین اپ،27 طالبان ہلاک،متعدد زخمی

منگل 28 اکتوبر 2014 07:56

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28اکتوبر۔2014ء)افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ کے دوران27 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیا ہے کہ افغان فوج ،پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے کنٹینر ،بدخشاں،قندھار،زابل ،ازرگان صوبوں میں آپریشن کلین اپ کئے جس کے نتیجے میں27 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمی ہونے والے طالبان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا