راولپنڈی، شوہر اور دو کمسن بچوں کی زند گی چھیننے کے بعد خا تون خو دبھی گلے میں دو پٹے کا پھندہ ڈال کر پنکھے سے جھول گئی چار افراد کی موت پو لیس کے لئے معمہ بن گئی

منگل 28 اکتوبر 2014 07:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28اکتوبر۔2014ء) تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے ڈھوک چوہدریاں میں پسند کی دوسری شادی کے با وجو د تیسرا بیاہ رچا نے کی خو اہش ر کھنے والے شوہر اور دو کمسن بچوں کی زند گی چھیننے کے بعد خا تون خو دبھی گلے میں دو پٹے کا پھندہ ڈال کر پنکھے سے جھول گئی چار افراد کی موت پو لیس کے لئے معمہ بن گئی تا ہم مر نے والے خا ندان کی ر شتہ دار کے مطا بق شاہد ہ نے صبح پا نچ بجے اسے فون کیا کہ اس نے اپنے شوہر شا ہد عباس اور دو بچو ں5 سالہ بلال اور 6ماہ کی علیشا کو زہر دے دیاہے اور اب وہ خو د بھی خو د کشی کر رہی ہے پولیس کے مطابق شاہد عباس کے دونوں ہاتھ باندھ کر اس کا گلہ بھی دبایا اور بعد ازاں خود بھی گلے میں دوپٹے کا پھندا بنا کر چھت سے لٹکا کر خودکشی کر لی پولیس کو واقعہ کی اطلاع دیر سے ملنے کی وجہ سے خاتون کی نعش 2گھنٹے تک لٹکی رہی ، پو لیس نے نعشو ں کا پو سما رٹم کروانے کے بعد انھیں ورثا کے حو الہ کر دیا ہے پو لیس کے مطا بق شا ہد عبا س اور شا ہدہ پہلے بھی شادی شدہ تھے اور دو نو ں کی یہ دوسری شادی تھی جو المنا ک سا نحہ کی نذر ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :