صدر مملکت ممنون حسین نے لاہور ہائی کورٹ کے 6 ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی

منگل 28 اکتوبر 2014 07:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28اکتوبر۔2014ء) صدر مملکت ممنون حسین نے لاہور ہائی کورٹ کے 6 ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم میاں نواز شریف کی ایڈوائس پر لاہور ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں توسیع دے دی ہے توسیع پانے والے ججز میں جسٹس محمود بھٹی‘ جسٹس ارشد محمود تبسم‘ جسٹس محمد طارق عباسی‘ جسٹس چوہدری مسعود اور جسٹس صدارت علی خان شامل ہیں۔