چراغ تلے اندھیرا:فرانس کی وزیر ثقافت نے 2سال سے کوئی کتاب نہیں پڑھی ،فرانسیسی وزیر کے اس بیان کے بعد سوشل مِیڈیا میں نئی بحث چھڑ گئی

بدھ 29 اکتوبر 2014 08:12

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29اکتوبر۔2014ء) فرانس کی وزیر ثقافت نے انکشاف کیا ہے کہ 2 سال سے انہوں نے کوئی کتاب نہیں پڑھی۔ یہ انکشاف فرانس کی منسٹر Fleur Pellerin نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کیا۔

(جاری ہے)

انٹرویو کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا کہ فرانس کے مصنف Patric Modiano نے نوبیل پرائز جیتا ہے تو ان کی کتاب کا موضوع کیا ہے اور آپ کی پسندیدہ کتاب کون سی ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ 2سال سے وہ بہت مصروف ہیں لہٰذا وہ موڈیانو کی کتاب بھی ابھی تک نہیں پڑھ سکی ہیں۔

فرانسیسی وزیر کے اس بیان کے بعد سوشل مِیڈیا میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ وزیر کے حامیوں اور مخالفوں کے درمیان سوشل میڈیا پر خوب گرما گرم بحث جاری ہے۔ مخالفین کا کہنا ہے کہ وہ حیران ہیں کہ وزیر ثقافت ہونے کے باوجود اْن کے پاس کتاب پڑھنے کا اتنا وقت بھی نہیں کہ وہ نوبِیل پرائز جیتنے والے کی کتاب بھی نہ پڑھ سکیں۔