بہاولپور، الیکشن ٹربیونل نے ایک قومی اور 2 صوبائی حلقوں کی 3 الگ الگ الیکشن پٹیشنز کو ناکافی ثبوت کی بناء پر خارج کردیا

بدھ 29 اکتوبر 2014 08:01

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29اکتوبر۔2014ء) الیکشن ٹربیونل کے جج چوہدری عبد الحفیظ نے ایک قومی اور 2 صوبائی حلقوں کی 3 الگ الگ الیکشن پٹیشن کو ناکافی ثبوت کی بناء پر خارج کردیا۔ الیکشن ٹربیونل بہاولپور میں دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے 3 الگ الگ پٹیشن دائر کی گئی تھیں۔پہلی پٹیشن حلقہ این اے 180 کے شکست خوردہ امیدوار عبداللہ شاہ بخاری کی جانب سے منتخب ہونے والے MNAسردار عاشق گوپانگ کے خلاف دائر کی گئی۔

(جاری ہے)

دوسری پٹیشن حلقہ PP 261 کے شکست خوردہ امیدوار سید قائم علی شاہ شمسی کی جانب سے منتخب ہونے والے MPA احمد طلال گوپانگ کے خلاف دائر کی گئی۔ جبکہ تیسری پٹیشن حلقہPP 260 کے شکست خوردہ امیدوار غلام حسین ارشد کی جانب سے منتخب ہونے والے سبطین رضاء کے خلاف دائر کی گئی تھی جس پر آج الیکشن ٹربیونل بہاولپور کے جج چوہدری عبد الحفیظ نے ایک قومی اور 2 صوبائی حلقوں کی 3 الگ الگ الیکشن پٹیشن کو ناکافی ثبوت کی بناء پر خارج کردیا۔

متعلقہ عنوان :