قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو افغانستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست،قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم افغانستان جونیئر ٹیم کے ہاتھوں 10 وکٹوں کی عبرتناک شکست کھا گئی، ہار کو چیئرمین پی سی بی نے بھی شرمناک قرار دے دیا، بارش کی وجہ سے ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے مطابق افغان ٹیم کو22 اوورز میں 102 رنز کا ٹارگٹ ملا جو انہوں نے بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا

بدھ 29 اکتوبر 2014 07:44

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29اکتوبر۔2014ء )افغانستان انڈر 19 ٹیم کرکٹ سیکھنے ایک ہفتے سے پاکستان میں موجود ہیں۔ اسی سلسلے میں قومی انڈر نائنٹین ٹیم کا مہمان ٹیم کے ساتھ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ون ڈے میچ کھیلا گیا۔ قومی جونیئر ٹیم 132 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔

(جاری ہے)

بارش کی وجہ سے ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے مطابق افغان ٹیم کو بائیس اوورز میں 102 رنز کا ٹارگٹ ملا جو انہوں نے بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔

یہ میچ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے بھی دیکھا اور ہار کے فورا بعد انہوں نے سلیکشن کمیٹی سے کھلاڑیوں کے انتخاب بارے پوچھ گچھ کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول ہے اور قومی جونیئر کھلاڑیوں نے بقیہ میچز میں اچھی کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔