بیوٹی کوئین نتھالی فراج پاکستانی اوپنراحمدشہزاد کی دیوانی نکلیں، احمد شہزاد کی سنچری پرخوشی کے ا ظہارکیساتھ پاک آسٹریلیا دوسرا ٹیسٹ دیکھنے کی خواہش بھی ظاہرکردی،ابوظہبی میں شروع ہونیوالا دوسرا ٹیسٹ ضروردیکھیں گی اوراحمد شہزاد کی بیٹنگ سے لطف اندوزہونیکا موقع ضائع نہیں کریں گے، لبنانی حسینہ

بدھ 29 اکتوبر 2014 07:47

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29اکتوبر۔2014ء) لبنان کی بیوٹی کوئین نتھالی فراج پاکستانی اوپنراحمدشہزاد کی دیوانی نکلیں، احمد شہزاد کی سنچری پرخوشی کے ا ظہارکیساتھ پاک آسٹریلیا دوسرا ٹیسٹ دیکھنے کی خواہش بھی ظاہرکردی۔

(جاری ہے)

لبنان سے تعلق رکھنے والی نتھالی فراج قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کی بیٹنگ سے متاثرہوگئیں، سابق مس ایشیا پیسیفک ورلڈ اسٹارنتھالی نے آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی کامیابی پرخوشی کا اظہارکیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرنتھالی نے آسٹریلیا کیخلاف احمد شہزاد کی سنچری پرخوشی کا اظہارکردیا، لبنانی حسینہ کہتی ہیں کہ اب وہ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان تیس اکتوبرسے ابوظہبی میں شروع ہونیوالا دوسرا ٹیسٹ ضروردیکھیں گی اوراحمد شہزاد کی بیٹنگ سے لطف اندوزہونیکا موقع ضائع نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :