بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ویتنامی ہم منصب نگوئن ڈیونگ کے ساتھ ملاقات ، دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال ، چینی سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے دو اہم معاہدوں پر بھی دستخط

بدھ 29 اکتوبر 2014 08:05

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29اکتوبر۔2014ء)بھارت نے چینی سمندروں میں اپنی موجودگی میں اضافہ کا اعلان کرتے ہوئے ویتنام کے ساتھ تیل اور گیس کی تلاش کے دو اہم معاہدوں پر دستخط کئے ہیں ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملکی دورے پر آئے ہوئے اپنے ویتنامی ہم منصب نگوئن تنگ ڈیونگ کے ساتھ طویل ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے چین کے جنوبی سمندر میں ایک اور آئل پراجیکٹ کیلئے کنٹریکٹ میں توسیع کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں ۔ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ویتنامی ہم منصب کے ساتھ انہوں نے میری ٹائم سکیورٹی بارے تنازعے کو عالمی قوانین کے مطابق حل کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت چینی سمندر میں تیل کی تلاش کے لئے اپنی موجودگی کے فروغ کا بھی خواہاں ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس ملاقات کے دوران پراجیکٹ پر بھی دستخط کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :