کراچی، عائشہ منزل امام بارگاہ کے باہر کریکر حملہ، بچی جاں بحق، 8 افراد زخمی

بدھ 29 اکتوبر 2014 07:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29اکتوبر۔2014ء ) کراچی میں امام بارگاہ کے باہر کریکر حملے میں ایک بچی جان بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے پل کے اوپر سے تھیلا پھینکا جس سے دھماکا ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق عائشہ منزل چورنگی سے متصل امام بارگاہ پر پل کے اوپر سے نامعلوم ملزمان نے تھیلے میں کریکر پھینکا، جو مرکزی دروازے پر گرا جس سے خواتین اور بچوح سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، نجی اسپتال میں دوراج علاج 9 ماہ کی بچی بتول دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق امام بارگاہ میں خواتین کی مجلس ختم ہونے کے بعد لوگ نکل رہے تھے کہ ایک زور دار دھماکا ہوگیا، واقعے کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے امام بارگاہ کو گھیرے میں لے لیا،