آئی سی سی کی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کرکٹرز کے ساتھ دوہرا معیار سامنے آگیا،محمد آصف اور سلمان بٹ کا بحالی پروگرام جان بوجھ کر ملتوی کیا جانے لگا ،سلمان بٹ اور محمد آصف کا بحالی پروگرام مکمل نہ ہوا تو اس فیصلے سے صرف محمد عامر فائدہ اٹھا سکیں گے

بدھ 29 اکتوبر 2014 07:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29اکتوبر۔2014ء) آئی سی سی کی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کرکٹرز کے ساتھ دوہرا معیار سامنے آگیا، محمد آصف اور سلمان بٹ کا بحالی پروگرام جان بوجھ کر ملتوی کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ ماہ آئی سی سی کا ایگزیکٹو بورڈ اجلاس شیڈول ہے جس میں اینٹی کرپشن کوڈ میں نرمی کی جائے گی جس سے سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کرکٹرز کو سزا مکمل ہونے سے چھ ماہ قبل ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ہوگی اگر سلمان بٹ اور محمد آصف کا بحالی پروگرام مکمل نہ ہوا تو اس فیصلے سے صرف محمد عامر فائدہ اٹھا سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کے کہنے پر ہی پی سی بی دونوں کرکٹرز کے بحالی پروگرام میں تاخیر کر رہا ہے ،قانون منظور ہونے کے بعد پابندی کے شکار کرکٹرز یکم اپریل سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکیں گے۔