برطانیہ میں ایک گھر سے 4 بھارتیوں کی لاشیں برآمد، لاشیں میاں بیوی اور ان کی دو بیٹیوں کی ہیں ، برطانوی پولیس

بدھ 29 اکتوبر 2014 08:05

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29اکتوبر۔2014ء ) برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں ایک گھر سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق یارک شائر کے مرکزی شہر بریڈ فورڈ میں گھر سے بھارتی نژاد برطانوی شہری ،اس کی بیوی اور2 بیٹیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں جب کہ کہا جارہا ہے کہ شوہرجتیندرا نے بیوی اوردونوں بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کی تاہم پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ بھارتی خاندان انتہائی خوش وخرم زندگی گزار رہا تھا اوران لوگوں کے درمیان بظاہرایسی کوئی بات نظر آتی جس پر یہ انتہائی اقدام اٹھایا گیا ہو۔

پولیس نے گھر کو سیل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے جب کہ پولیس کا کہنا تھا کہ بدقسمت خاندان کے بارے میں ان کے پڑوسیوں نے اطلاع دی کہ کافی دیر سے انہوں نے خاندان کے کسی فرد کو نہیں دیکھا، پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجوہات سامنے آسکیں گی۔دونوں میاں بیوی بریڈ فورڈ کونسل کے ملازم تھے جہاں جتیندرا کنٹرول اینڈ پے منٹ اسپیشلسٹ کے طور پر کام کر رہا تھا جب کہ ان کی بڑی بیٹی تریشا لیڈز یونیورسٹی کی طالبہ اور نیشا مقامی گرامر اسکول میں زیر تعلیم تھی۔

متعلقہ عنوان :