یونس خان کی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت کا راستہ ہموار، اسی طرح کی پرفارمنس رہی تو یونس خان ورلڈ سکواڈ کا حصہ ہونگے ، معین خان کے دوعہدوں کے حوالے سے فیصلہ نیوزی لینڈ سیریزکے بعد کیا جائیگا۔ آئی سی سی کے صدرکی نامزدگی کے حوالے سے فیصلہ ایک دوروزمیں کرلیا جائیگا،شہریار خان

بدھ 29 اکتوبر 2014 07:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29اکتوبر۔2014ء) آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگزمیں سنچریوں نے سابق کپتان یونس خان کی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت کی راہ ہموارکردی،چیئرمین پی سی بی شہریارخان کہتے ہیں اس پرفارمنس پریونس خان ورلڈ کپ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔یونس خان کوآسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندارپرفارمنس کا صلہ ملنے کوہے۔

اس طرح کی پرفارمنس پریونس خان ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شہریارخان نے کہا کہ یونس کوآسٹریلیا کیخلاف ون ڈ ے سیریزسے اسلئے باہرکیا گیا تھا کیونکہ اس وقت وہ پرفارم نہیں کررہے تھے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ معین خان کے دوعہدوں کے حوالے سے فیصلہ نیوزی لینڈ سیریزکے بعد کیا جائیگا۔ آئی سی سی کے صدرکی نامزدگی کے حوالے سے فیصلہ ایک دوروزمیں کرلیا جائیگا۔ شہریارخان نے کہا کہ آئندہ ماہ آئی سی سی کے اجلاس میں فاسٹ بالرمحمد عامرکے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے پاکستان انڈرنائنٹین ٹیم کی افغانستان کیخلاف دس وکٹوں سے شکست پرحیرت کا اظہارکیا۔