نجم سیٹھی کی بطور آئی سی سی سربراہ نامزدگی، وزیر اعظم نے منظوری دے دی

بدھ 29 اکتوبر 2014 07:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29اکتوبر۔2014ء) وزیر اعظم نواز شریف نے آئندہ آئی سی سی کے صدر کی تعیناتی سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سےبھیجے جانے والے نجم سیٹھی کے نام کی منظوری دے دی ہے ۔ آئی سی سی کی روٹیشن پالیسی کے تحت آئندہ سال ماہ جون میں آئی سی سی کے صدر کی تعیناتی کرنا پاکستان کا حق ہے اور اس ضمن میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے وزیر اعظم کو صرف ایک ہی نام منظوری کے لئے بھیجا تھا جس کو آج منظور کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی کا انتخاب پی سی بی کی چار رکنی کمیٹی کی طرف سے کیا گیا تھا جس کو وزیر اعظم کی منظوری کے بعد اب ماہ نومبر میں آئی سی سی کو ارسال کر دیا جائے گا اور حتمی منظوری کے بعد نجم سیٹھی آئندہ سال ماہ جون میں بطور صدر انٹرنیشنل کونسل اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔واضح رہے نجم سیٹھی کو اس سے پہلے متعدد بار پاکستان کرکٹ بورڈ کا سربراہ بھی تعینات کیا جاتا رہا ہے لیکن ہر بار عدالتی مداخلت کے بعد ان کو برخاست ہونا پڑا۔

متعلقہ عنوان :