ایران،زیریلی گیس پھیلنے سے 100سے زائد سکول بند کردئیے گئے ،130افراد ہسپتال داخل

بدھ 29 اکتوبر 2014 08:09

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29اکتوبر۔2014ء)جنوب مشرقی ایران میں سیوریج ورکس میں پیش آنیوالے ایک حادثے ، جس کی وجہ سے گزشتہ روز زہریلی گیس پھیل گئی ،قریباً130افراد کو ہسپتال لے جایا گیا اور 100سے زائد سکولوں کو بند کردیا گیا ۔زائد المعیاد کرم کش ٹھکانے لگانے کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے ، اس کرم کش دوا نے پانی کے ساتھ مل کر ایک زہریلی گیس پیدا کی جس کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے کی تکلیف ، سر درد ، غنودگی اور قے آنا شروع ہوگی۔

سیستان۔

(جاری ہے)

بلوچستان صوبہ میں ان مسائل کی وجہ سے 109سکول بند کردیئے گئے اور اس کی وجہ سے 60شاگرد اور عملے کے تین ارکان متاثر ہوئے ہیں ، یہ بات ایک تعلیمی افسر نے سرکاری خبررساں ایجنسی ارنا کو بتائی ہے۔ہوا چلنے کی وجہ سے گیس سڑکوں پر پھیل گئی جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 130افراد کو ہسپتال داخل کرایا گیا ، یہ بات زیدان میڈیکل یونیورسٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر علاج محمود امامی کے حوالے سے بتائی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس زہریلی گیس کی وجہ سے متاثرہ بعض افراد کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :