قومی اسمبلی میں رضاحیات ہراج کے خطاب کے دوران جمشید دستی اور عامر ڈوگر کا احتجاج،قومی اسمبلی میں بھی گلو بٹ پہنچ گئے،نئے رکن قومی اسمبلی کا الزام

بدھ 29 اکتوبر 2014 07:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29اکتوبر۔2014ء)قومی اسمبلی رضاحیات ہراج کے خطاب کے دوران جمشید دستی اور عامر ڈوگر کا احتجاج،قومی اسمبلی میں بھی گلو بٹ پہنچ گئے۔نو منتخب ممبر قومی اسمبلی کا الزام،ڈپٹی سپیکر نے دونوں اراکین کامائیک اوپن نہیں کیا ۔ایوان میں سیٹی بھی بج گئی ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز مظفر گڑھ کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی اور ملتان کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر سراپا احتجاج ہو کر اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے جب رضا حیات ہراج زراعت کے حوالے سے بحث میں اظہار خیال کررہے تھے ۔

اس موقع پر دونوں آزاد اراکین کا مطالبہ تھا کہ وہ اصل کسان اور کسانوں کے نمائندے ہیں ۔ہمیں بولنے دیا جائے جس پر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ باری آنے پر بولنے کی اجازت دی جائے گی مگر وہ مسلسل رضا حیات ہراج کی تقریر کے دوران احتجاج کرتے رہے ۔اس موقع پر ملک عامر ڈوگر نے رضا حیات ہراج کو اشارہً مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں بھی گلو بٹ پہنچ گئے ہیں ۔البتہ ڈپٹی سپیکر نے مائیک پھر بھی اوپن نہ کیا اور اجلاس کو اگلے روز تک ملتوی کر دیا۔