نوجوانوں کو سیلفی لینا بند کردینا چاہئے کیونکہ سیلفی لینے سے سر میں جوئیں پڑ سکتی ہیں،روسی حکام

بدھ 29 اکتوبر 2014 08:14

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29اکتوبر۔2014ء)روس کے حکام نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو سیلفی لینا بند کردینا چاہیئں کیونکہ سیلفی لینے سے سر میں جوئیں پڑ سکتی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ تنبیہہ روس کے علاقے کورسک کے محکمے نے کی ہے۔کورسک کے اس محکمے کا کہنا ہے کہ سیلفی کے لیے لوگ سر جوڑتے ہیں اور اس وجہ سے جوئیں ایک سر سے دوسرے سر میں منتقل ہو سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ پہلے ہی سے کورسک میں ان بچوں کا سکول میں داخلہ ممنوع ہے جن کے سر میں جوئیں ہیں۔ماضی میں کورسک کے اس محکمے کے فیصلے کافی متنازع رہے ہیں۔اس کے سابق سربراہ نے ایک بار کووں کو مارنے کا کہنا گیا تھا کیونکہ ان سے برڈ فلو پھیلتا ہے۔ اسی سابق سربراہ نے ان ممالک سے اشیائے خوردو نوش اور مشروبات درآمد کرنے پر پابندی کی تجویز پیش کی تھی جن سے کریملن کے روابط اچھے نہیں ہیں۔جووٴں کے حوالے سے اس محکمے کے فیصلے کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ایک شخص سوال کیا ’کیا یہ محکمہ یہ کہہ رہا ہے کہ زیادہ تر روسی نوجوانوں کے سر میں جوئیں ہیں۔