صوبے انسداد پولیو مہم کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، وزیراعظم ،پولیو ملک کا ایک ہنگامی مسئلہ بن گیا صوبے مہم میں تعاون کریں، وزرائے اعلی کو خط

بدھ 29 اکتوبر 2014 07:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29اکتوبر۔2014ء) وزیراعظم نوازشریف نے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے اور تعاون کے لیے چاروں وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کیمبطابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو لکھے گئے خط میں ان سے پولیو کے خاتمے کی مہم میں تعاون کرنے کا کہا گیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ پولیو ملک کا ایک ہنگامی مسئلہ بن گیا ہے، صوبے پولیو کے خاتمے کی مہم میں تعاون کریں اور انسداد پولیو مہم کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

دوسری جانب ملک میں پولیو وائرس کیمزید 5 نئے کیس سامنے آگئے ہیں جن میں خیبرپختونخوا سے ایک اور فاٹا سے 4 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے، محکمہ صحت کے مطابق نئے کیسز کے بعد ملک بھر میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 227 تک جا پہنچی ہے

متعلقہ عنوان :