چیئرمین سینٹ کا پی آئی اے کی فلائٹ کی تاخیر پر برہمی کا اظہار ،ذمہ داران افسران کا تعین کرکے ان کیخلاف کارروائی کی جائے ۔ پی آئی اے حکام ٹیکس ادا کرنے کے پیسوں پر پل رہے ہیں انہیں عوام کا کچھ حساس نہیں پی آئی اے کا لوگو گریٹ پیپلز فلائی ود پی آئی اب تبدیل ہونا چاہیے،سید نیئر حسین بخار

جمعہ 7 نومبر 2014 08:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7نومبر۔2014ء) چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری نے پی آئی اے کی فلائٹ کی تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ذمہ داران افسران کا تعین کرکے ان کیخلاف کارروائی کی جائے ۔ پی آئی اے حکام ٹیکس ادا کرنے کے پیسوں پر پل رہے ہیں انہیں عوام کا کچھ حساس نہیں پی آئی اے کا لوگو گریٹ پیپلز فلائی ود پی آئی اب تبدیل ہونا چاہیے ۔

جمعرات کو سینٹ کی استحقاق کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ لندن سے پاکستان آنے والی فلائٹ کو پی آئی اے حکام نے جان بوجھ کر لیٹ کیا اور یہ ذمہ داری افسران ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے ساتھ اب گریڈ پیپلز فلائی ود پی آئی اے نہ لکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اب اس لوگو کو تبدیل کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ دس نومبر سے کوئٹہ کیلئے روزانہ ایک فلائٹ چلائی جائے گی جس پر چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری نے کہا کہ پی آئی اے افسران ٹیکس پیئر کا پیسہ لارہے ہیں مگر کسی کو جواب دہ نہیں ہیں دوسری جانب ایم ڈی پی آئی اے کہا ہے کہ لندن کی فلائٹ سولہ منٹ لیٹ ہوئی ایک گھنٹہ نہیں جس پر چیئرمین کمیٹی سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ پی آئی ا ے کا نظام ایسا ہی چلتا رہے گا تو اس کا اللہ ہی حافظ ہے ایم ڈی پی آئی اے نے کہا ہے کہ پچھلے سال کی نسبت اس سال کارکردگی بہتر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

رکن کمیٹی کرنل طاہر مشہدی نے کہا ہے کہ پی آئی اے قومی ادارہ ہے کوئی بس سروس نہیں پی آئی اے کا حال تو پیرودھائی کی لوکل بس سروس سے بھی بدتر ہے ۔

متعلقہ عنوان :