سپین،سماجی نیٹ ورکس پر دہشت گردی کے افکار اجاگر اور ایٹا گروپ کے حملوں کی حمایت کرنے پر10افراد گرفتار

ہفتہ 8 نومبر 2014 08:53

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8نومبر۔2014ء)ہسپانوی پولیس نے دہشت گردی کے افکار اور ٹوئیٹر اور فیس بک پیغامات میں باسک گروپ ایٹا کی جانب سے حملوں کو اجاگر کرنے کے الزام میں 10افراد کو حراست میں لے لیا ہے ، یہ بات حکام نے گزشتہ روز کہی۔ وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہاکہ مشتبہ افرادپر الزام ہے کہ انہوں نے ایٹا کے ذریعے دہشت گردی کو اجاگر کرنے کے مشتبہ جرائم کے لئے سماجی نیٹ ورک کا استعمال کیا اور دہشت گردی کے متاثرین کی توہین کی ۔

اس کا کہنا ہے کہ پولیس نے وسطی اور شمالی سپین کے مختلف علاقوں سے انہیں حراست میں لیا ، ان کے موبائل فونز پیغامات چیک کرنے کے لئے قبضے میں لے لئے گئے ہیں ، گرفتار شدگان میں دو چھوٹی عمر کے ہیں جبکہ د یگر کی عمریں 19اور 62سال کے درمیان ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایسے پیغامات چسپاں کیے جن میں ایٹا کے لئے اس کے حملے بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ، پہلے سے کئے گئے حملوں کی تعریف کی جاتی رہی اور ایٹا دہشت گردوں کے تعریفی کلمات شامل ہیں ۔

بعض نے مخصوص افرادپر حملوں کے لئے زور دیا ، ایٹا نے 2011ء میں چار دہائیوں کے بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات ،جن کے نتیجے میں829افراد ہلاک ہو گئے تھے ، کے بعد اپنی مسلح سرگرمیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا ، اس کی جدوجہد خود مختار باسک ریاست کے لئے رہی ہیں ۔پولیس نے اپریل میں آ ن لائن تشدد پر اکسانے والوں کیخلاف کریک ڈ اؤن کا اعادہ کرتے ہوئے اسی طرح کی کارروائیوں میں 20مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔