شکیب الحسن ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک میچ میں سنچری اور 10 وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے آل راؤنڈر بن گئے، اس سے قبل پاکستان کے عمران خان اور انگلینڈ کے این بوتھم بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں

ہفتہ 8 نومبر 2014 08:30

کھلنا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8نومبر۔2014ء) سٹار بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک میچ میں سنچری اور 10 وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ شکیب نے پہلی اننگز میں سنچری اور 5 وکٹیں لینے کے بعد دوسری اننگز میں بھی 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس سے قبل پاکستان کے عمران خان اور انگلینڈ کے این بوتھم بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔