نیپرا نے کراچی الیکٹرک کیلئے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

ہفتہ 8 نومبر 2014 08:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8نومبر۔2014ء) نیپرا نے کراچی الیکٹرک کیلئے 1.73 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا‘ نیپرا نے اپریل میں استعمال کی گئی بجلی 61 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کردی‘ مئی میں استعمال ہونے والی بجلی 81 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کی گئی تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز نیپرا نے کے ای ایس سی کیلئے 1.73 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا‘ نیپرا کے مطابق اپریل میں استعمال کی گئی بجلی 61 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی مئی میں استعمال ہونے والی بجلی 81پیسے فی یونٹ بجلی سستی کی گئی جبکہ جون میں استعمال کی گئی بجلی 31 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کردی گئی ۔

(جاری ہے)

نیپرا حکام کے مطابق صارفین کو دسمبر ‘ جنوری اور فروری کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔

متعلقہ عنوان :