بھارت،مسافر بردار طیارہ ٹیک آف کے دوران بھینسے سے ٹکرا گیا ،خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے

ہفتہ 8 نومبر 2014 08:59

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8نومبر۔2014ء)بھارت میں مسافر برادر طیارہ ٹیک آف کے دوران بھینسے سے ٹکرا گیا۔خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

بھارت کے شہر سورت میں دلی جانے والا مسافر بردار طیارہ اس وقت شدید جھٹکے سے دوچار ہوا جب ٹیک آف کے دوران ایک بھینسا طیارے سے ٹکرا گیا۔ پائلٹ نے طیارہ روک کر پارکنگ ایریا میں کھڑا کردیا۔ حکام کے مطابق طیارے کو نقصان پہنچا ہے ، تاہم خوش قسمتی سیکسی مسافر کونقصان نہیں ہوا طیارے میں 140 سے زائد مسافر سوارتھے۔

متعلقہ عنوان :