کپتانی کا ایشو ختم کر دیا جائے،مجھے کپتانی کی کوئی ضرورت نہیں اللہ نے بہت کچھ دیا ہے، شاہد آفریدی ،سمجھ نہیں آتا کہ میڈیا میری ہر بات کا ایشو کیوں بنا لیتا ہے،مصباح ہی بہتر انتخا ب ہے ورلڈ کپ میں موجودہ ٹیم ہی ہونی چاہیے،ٹی 20کپتان ،ٹیسٹ کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں ، ورلڈ کپ قریب ہے ٹیم میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے دعا ہے ٹیم کی فتح کے لئے ایسا تسلسل برقرار رہے، نیاٹیلنٹ اتنا تگڑا ہونا چاہیے وہ سینئر کی جگہ بنا سکیں ، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 8 نومبر 2014 08:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8نومبر۔2014ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کپتانی کا ایشو ختم کر دیا جائے سمجھ نہیں آتا کہ میڈیا میری ہر بات کا ایشو کیوں بنا لیتا ہے مجھے کپتانی کی کوئی ضرورت نہیں اللہ نے بہت کچھ دیا ہے کپتانی کا ایشو ختم ہو جائے تو بہتر ہے مصباح ہی بہتر انتخا ب ہے ورلڈ کپ میں موجودہ ٹیم ہی ہونی چاہیے جمعہ کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں کپتانی سمیت سب کچھ کر چکا ہوں کپتانی کے پچیھے بھاگنے کی کوئی ضرورت نہیں اللہ نے سب کچھ نوازا ہے کپتانی کا کوئی ایشو نہیں یہ ایشو ختم کر دیا جائے تو بہتر ہے پتہ نہیں میڈیا ہر بات کا ایشو کیوں بنا لیتا ہے مصباح ہی بہتر انتخا ب ہے انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ قریب ہے ٹیم میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے دعا ہے ٹیم کی فتح کے لئے ایسا تسلسل برقرار رہے موجودہ ٹیم میں تبدیلی نہں ہونی چائہے ہماری ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے تیار ہے نیوزی لینڈ کے خلاف اہم ہے انہوں نے کہا کہ سعید اجمل بہترین باؤلر ہیں ورلڈ کپ میں ان کی ضرورت پٹرے گی شا ہد آفریدی کا کہنا تھاکہ نیا ٹیلنٹ اتنا تگڑا ہونا چا ہیے کہ وہ سینئر کی جگہ بنا سکیں

متعلقہ عنوان :