لاہور میں شیشہ کیفے پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

ہفتہ 8 نومبر 2014 08:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8نومبر۔2014ء ) لاہور میں غییر قانونی طور پر چلنے والے شیشہ کیفے پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، پوش علاقے میں شیشہ کیفے چلنے کا پول کھلنے پر پولیس واقعے کو چھپانے کی کوشش کرتی رہی۔

(جاری ہے)

شیشہ کیفیز پر پابندی کے باوجود گارڈن ٹاوٴن کے ابوبکر بلاک میں مبینہ طور پر پولیس کی سرپرستی میں چلنے والا شیشہ کیفے 2 افراد کی جان لے گیا، شیشہ پینے کیلئے آنیوالے نوجوانوں کا انتظامیہ کے ساتھ جھگڑا ہوگیا اور معاملہ تلخ کلامی سے فائرنگ تک جاپہنچا۔

فائرنگ کی زد میں آکر 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا، پابندی کے باوجود کھلے عام شیشہ کیفے چلنے کا پول کھل گیا تو موقع پر موجود تفتیشی افسر نے خاموشی میں ہی عافیت جانی۔انچارج انوسٹی گیشن موقع پر پہنچا اور حقائق سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات مکمل کرنے کی مہلت مانگ لی۔ پولیس نے مقتولین کی لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادیا، جبکہ پولییس کا کہنا ہے کہ 3 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :