روسی فوج کی مبینہ در اندازی ، 32ٹینکوں پر مشتمل فوجی دستہ یوکرائن میں داخل

ہفتہ 8 نومبر 2014 08:53

کیف (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8نومبر۔2014ء ) 32 ٹینکوں پر مشتمل ایک روسی فوجی دستہ مبینہ طور پر سرحد پار کر کے یوکرائن میں داخل ہو گیا ہے۔ یوکرائن کے ایک فوجی ترجمان آندرے لِسینکو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹینکوں کے علاوہ بڑے بڑے ٹرک بھی، جن پر جنگجو سوار ہیں اور دیگر جنگی سامان بھی لدا ہوا ہے، مبینہ طور پر روس نواز علیحدگی پسند باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے لوگانسک کی قریب بین الاقوامی سرحد پار کر اس شورش زدہ یوکرائنی علاقے میں داخل ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق اسی علاقے میں ایک اور سرحدی گزرگاہ ازوارین پار کر کے ایک اور روسی ٹرک اور تین موبائل راڈار اسٹیشن بھی یوکرائنی علاقے میں گھْس آئے ہیں۔ دریں اثناء روس نے یوکرائن کے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ روسی خبر رساں ایجنسی انٹر فیکس کو ماسکو میں ایک بیان دیتے ہوئے روسی وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے کہا کہ کییف کے یہ الزامات انٹرنیٹ پر شائع کی جانے والی غیر مصدقہ افواہوں پر مشتمل ہیں۔

متعلقہ عنوان :