صوبہ خیبرپختونخواہ میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت بلدیاتی انتخابات ستمبر 2015 ء سے پہلے ممکن نہیں ہیں،عثمان علی، بیلٹ پیپر کے ذریعے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد اپریل 2015 ء تک کرائے جاسکتے ہیں، قائم مقام ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن

ہفتہ 8 نومبر 2014 08:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8نومبر۔2014ء) قائم مقام ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن عثمان علی نے کہا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخواہ میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت بلدیاتی انتخابات ستمبر 2015 ء سے پہلے ممکن نہیں ہیں۔ جبکہ بیلٹ پیپر کے ذریعے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد اپریل 2015 ء تک کرائے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو الیکشن کمیشن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن اپنی تیاریاں مکمل کررہا ہے۔

صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت بلدیاتی انتخابات کرانے میں وقت لگے گا اور یہ انتخابات ستمبر 2015 ء سے پہلے کسی صورت ممکن نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبرپختونخواہ میں بیلٹ پیپر کے ذریعے بلدیاتی انتخابات اپریل میں کرائے جاسکتے ہیں۔