نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن کے تقرر کا فیصلہ موخر ،نئے چیف الیکشن کمیشن کی تقرری کے بعد نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن کا تقرر کیا جائے گا

ہفتہ 8 نومبر 2014 08:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8نومبر۔2014ء)نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن کے تقرر کا فیصلہ موخر کر دیا گیا۔وزیر اعظم اور خورشید شاہ کے درمیان اتفاق ہوگیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کی مدت ختم ہونے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن کی تقرری کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے رابطہ کیا تھا جس پر دونوں کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا کہ نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن کی تقرری تاحال موخر کر دی جائے ۔نئے چیف الیکشن کمیشن کی تقرری کے بعد نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن کا تقرر کیا جائے گا۔