یونس خان ورلڈکپ کے ممکنہ30 پلیئرزمیں شامل،یاسر شاہ پراعتماد برقرار،عمرگل کوافغانستان سے میچ کیلیے اے ٹیم میں رکھا جائے گا،لیکٹرز کی جانب سے تیار کردہ ابتدائی فہرست میں شعیب ملک اور کامران اکمل کے نام بھی موجود ،سعید اجمل کی شمولیت کلیئرنس سے مشروط کردی گئی ، سلیکٹرز فاسٹ بولر عمر گل کو پاکستان اے ٹیم میں شامل کر کے فٹنس کا جائزہ لینا چاہتے ہیں، ورلڈکپ کا انعقاد آئندہ برس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہوگا، آئی سی سی نے تمام شریک ممالک کو ابتدائی 30 پلیئرز کی فہرست7 دسمبر تک ارسال کرنے کی ہدایت دی ہے، پاکستانی ٹیم آسٹریلیا سے سیریز مکمل کرنے کے بعد اب اتوار کو کیویز کیخلاف مقابلوں کا آغاز کریگی

ہفتہ 8 نومبر 2014 08:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8نومبر۔2014ء) پاکستان نے یونس خان کو ورلڈکپ کے ممکنہ 30 کھلاڑیوں میں شامل کر لیا، سلیکٹرز کی جانب سے تیار کردہ ابتدائی فہرست میں شعیب ملک اور کامران اکمل کے نام بھی موجود ہیں، آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کھیل پیش کرنے والے یاسر شاہ بھی امیدواروں میں شامل ہونگے۔سعید اجمل کی شمولیت کلیئرنس سے مشروط ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کا انعقاد آئندہ برس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہوگا، آئی سی سی نے تمام شریک ممالک کو ابتدائی 30 پلیئرز کی فہرست7 دسمبر تک ارسال کرنے کی ہدایت دی ہے، پاکستانی ٹیم آسٹریلیا سے سیریز مکمل کرنے کے بعد اب اتوار کو کیویز کیخلاف مقابلوں کا آغاز کریگی،30نومبر کو تیسرا ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد2ٹوئنٹی 20میچز ہونے ہیں،8دسمبر کو پہلے ون ڈے سے ایک روز قبل ورلڈکپ کا ابتدائی اسکواڈ کونسل کو ارسال کرنا لازمی ہے، اسی لیے سلیکٹرز نے ابھی سے اپنا کام مکمل کر لیا، ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کیخلاف ریکارڈ ساز کارکردگی دکھانے والے یونس کیساتھ ٹیم سے باہر آل راوٴنڈر شعیب ملک اور وکٹ کیپر کامران اکمل بھی ابتدائی پلیئرز میں شامل ہیں، چیئرمین کی منظوری کے بعد اسکواڈ کا اعلان ہو جائے گا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اس وقت تو سعید اجمل کا نام موجود ہے لیکن اگر انھیں آئی سی سی سے کلیئرنس نہیں ملی تو دیگر آپشنزدیکھے جائیں گے، اسی لیے سلیکٹرز نے کینگروز کو خوب پریشان کرنے والے یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر کو بھی 30رکنی اسکواڈ میں رکھا ہے۔ دوسری جانب سلیکٹرز فاسٹ بولر عمر گل کو پاکستان اے ٹیم میں شامل کر کے فٹنس کا جائزہ لینا چاہتے ہیں، افغانستان سے اگر15نومبر کو راولپنڈی میں ٹی 20میچ ہوا تو سینئر پیسر ضرور ایکشن میں نظر آئینگے ۔

متعلقہ عنوان :