سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نوازشریف ناہلی کیس سماعت کے لیے کوئٹہ رجسٹری بھجوادیا،جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس مشیرعالم پر مشتمل تین رکنی بنچ 10نومبر کو سماعت کرے گا

ہفتہ 8 نومبر 2014 08:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8نومبر۔2014ء )سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نوازشریف ناہلی کیس سماعت کے لیے کوئٹہ رجسٹری بھجوادیاہے ،جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس مشیرعالم پر مشتمل تین رکنی بنچ 10نومبر کو سماعت کرے گا،قائم مقام چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے درخواست گزاروں کوہدایت کی تھی کہ اگلی سماعت کوئٹہ رجسٹری میں کی جائیگی مگر چوہدری شجاعت حسین کے وکیل عرفان قادر نے کوئٹہ جانے سے معذرت کی تھی اور استدعاکی تھی کہ ان کی درخواست کی سماعت اسلام آباد میں کی جائے جس پر عدالت نے سوائے چوہدری شجاعت حسین کی درخواست کے باقی سب درخواستیں کوئٹہ سپریم کورٹ رجسٹری میں بھجوانے کاحکم دیاتھا جن کی سماعت دس نومبر کوکی جائیگی اس حوالے سے عدالت نے باقاعدہ کازلسٹ بھی جاری کردی ہے