کراچی ،سینٹرل جیل سرنگ کیس میں اہم پیش رفت ،گرفتار ملزمان سابق صدر پرویز مشرف حملہ کیس میں ملوث ریٹائرڈ میجر ہارون عاشق اور اسکے ساتھیوں کو جیل سے نکالنا چاہتے تھے

ہفتہ 8 نومبر 2014 08:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8نومبر۔2014ء) سینٹرل جیل سرنگ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی،گرفتار ملزمان سابق صدر پرویز مشرف حملہ کیس میں ملوث ریٹائرڈ میجر ہارون عاشق اسکے ساتھیوں کو جیل سے نکالنا چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل جیل کیس میں حساس اداروں کی جانب سے حراست میں لئے جانے والے ملزمان نے تفتیش کے دورن انکشاف کیا ہے کہ سرنگ کھودنے میں اگر کامیاب ہوجاتے تو جیل میں قیدسابق صدر پرویز مشرف حملہ کیس میں ملوث ریٹائرڈ میجر ہارون عاشق اسکے ساتھیوں کو بھی رہا کروانا تھا،ذرائع کا کہنا ہے کہ ہارون عاشق پر مذکورہ کیس کے علاوہ میجر جنرل امیر فیصل علوی قتل اور فلمسازستیش آنند اغواء سمیت اہم مقدمات ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ہارون عاشق ایک بھائی خرم عاشق مارچ 2007میں افغانستان میں مارا گیا تھا ،ذرائع کے مطابق گرفتارملزمان کے انکشافات کے بعد ملکی قومی سلامتی اداروں نے ہارون عاشق سے جیل میں دوبارہ تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔