پشاور ، نا معلوم افراد کی فائرنگ، امامیہ کونسل میڈیکل کمیٹی کے چیئر مین قتل ناصر عباس سوداسلف لینے کے لئے گھر سے نکلے تھے کہ نشانہ بنایا گیا، ملزمان فرار

ہفتہ 8 نومبر 2014 08:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8نومبر۔2014ء)امامیہ کونسل میڈیکل کمیٹی پشاور کے چیئرمین ناصر عباس کو جمعہ کی شام نامعلوم افراد نے ان کے گھر کے باہر قتل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ناصر عباس جوکہ امامیہ کونسل میڈیکل کمیٹی کے چیئرمین تھے اپنے گھر کے باہر گلبہار نمبر چار نزد مکی مسجد کے قریب سوداسلف لینے کے لئے نکلے ہوئے تھے اسی دوران چار نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔گلبہار پولیس نے ایف آئی آر درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :