ملتان،ڈسٹرکٹ جیل میں قیدی کا جیل انتظامیہ کے خلاف انوکھا احتجاج،خواتین جیل میں قید اپنی محبوبہ سے ملوانے کا مطالبہ

ہفتہ 8 نومبر 2014 08:39

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8نومبر۔2014ء)ملتان ڈسٹرکٹ جیل میں قیدی جیل انتظامیہ کے ناروا سلوک کے خلاف پانی کی ٹینکی پر چڑھ گیا ، خواتین جیل میں قید ، محبوبہ سے ملوایا جائے ، قیدی کا مطالبہ ، نہ ملوانے کی صورت میں خود کشی کرنے کی دھمکی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان سے تعلق رکھنے والے غلام محمد نامی قیدی کو پولیس نے قتل کے جرم میں ملتان کی ڈسٹرکٹ جیل میں بند کیا ہوا تھا ، گزشتہ صبح جمعہ کوقیدی جیل کی پانی کی ٹینکی پر چڑھ گیا اور جیل انتظامیہ کو دھمکیاں دیتا رہا کہ خواتین جیل میں قید اس کی محبوبہ سے اس کی ملاقات کروائی جائے ورنہ وہ پانی کی ٹینکی سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرے گا جیل انتظامیہ اور ریسکیوٹیمیں نے قیدی کو اتارنے کی کوشش کی تاہم ان کی تمام تر کوششیں بے سود رہیں اور قیدی کا یہی مطالبہ ہے کہ اسے بس اس کی محبوبہ سے ملوایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :