لائبیریا کی جانب سے رواں برس کے اختتام تک ملک سے ایبولا کا خاتمے کا ہدف

ہفتہ 29 نومبر 2014 08:55

مونرویا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2014ء)لائبیریا کے وزیراطلاعات نے ملک میں ایبولا کے مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی کے تناظر میں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بیماری کے خلاف اپنی جنگ ختم نہ کریں۔ انہوں نے ملک سے رواں برس کے اختتام تک اس بیماری کے مکمل خاتمے کے ہدف کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے اس ہدف کو غیرحقیقی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لائبیریا میں اگلے ماہ کے آغاز تک صرف 70 فیصد مریضوں کو دیگر افراد سے الگ کیا جا سکے گا۔

اس عالمی ادارے کے مطابق اب تک لائبیریا میں ایبولا وائرس کے شکار مریضوں میں سے صرف 20 فیصد کو دیگر افراد سے علیحدہ کیا جا سکا ہے۔ خیال رہے کہ لائبیریا میں رواں برس موسم گرما میں ایبولا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد پانچ سو فی ہفتہ تھی جو اب گر کر ایک سو فی ہفتہ ہو چکی ہے۔