سوڈان میں قبائلی گروہوں کے درمیان تصادم میں 133 افراد ہلا ک

ہفتہ 29 نومبر 2014 08:55

خرطوم(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2014ء)سوڈان میں قبائلی گروہوں کے درمیان تصادم میں 133 افراد ہلا ک ہوئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سوڈان کے مغربی صوبے کوردوفان میں زمین کے تنازع پر دو قبائلی گروپوں میں لڑائی جاری ہے جس میں بھاری اسلحہ استعمال کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

لڑائی میں اب تک 133 افراد ہلاک ہوچکے ہیں تاہم سرکاری حکام نے اس کی تصدیق نہیں کی۔