چارسدہ،گھریلوجھگڑے پرنوجوان نے فائرنگ کرکے والد،والدہ اوردوبھائیوں کوموت کے گھاٹ اتاردیا،بھابھی شدیدزخمی

ہفتہ 29 نومبر 2014 08:42

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2014ء)چارسدہ کے علاقے میں گھریلوجھگڑے پرنوجوان نے فائرنگ کرکے اپنے والد،والدہ اوردوبھائیوں کوموت کے گھاٹ اتاردیا،جبکہ ان کی بھابی شدیدزخمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقہ منونی میں گل احمدفیض نے اپنے والدسے شادی کے مسئلہ پرتکرارکے بعدفائرنگ کرکے اپنے والدشیرنواب ،والدہ زوجہ شیرنواب،بھائی عبدالواحد،بھائی شاول کوموت کے گھاٹ اتاردیاجبکہ فائرنگ کی زدمیں آکرملزم کی بھابی شکیلہ زوجہ عبدالواحدشدیدزخمی ہوگئیں ۔ملزم فرارہوگیا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

متعلقہ عنوان :