شارجہ کے صحرا میں چھکے چوکو ں کی بارش ، شارجہ ٹیسٹ حفیظ کے بعد کیوی کپتان برینڈ ن میکلم کی تباہ کن بیٹنگ ، پاکستانی پیسرز اور اسپنرز نیوزی لینڈ کی وکٹیں لینے کو ترس گئے ، پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 351 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی، حفیظ نروس نائٹنیز کا شکار3رنز کے فرق سے ڈبل سنچری سکور نہ کرسکے کپتان مصباح الحق نے 38رنز بنائے ، جواب میں برینڈن میک کلم کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر249رنز رنز بنا لئے ۔ پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 135 رنز کی ضرورت ، برینڈن میکلم برینڈن میک کلم 14 چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد 153، ولیمسن 76رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ،نیوزی لینڈ کے سپنر مارک کریگ نے اپنے کیریئر کی تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 94 رنز دے کر سات وکٹیں حاصل کیں، پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ راحت علی نے حاصل کی

ہفتہ 29 نومبر 2014 08:39

شارجہ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2014ء) شارجہ ٹیسٹ حفیظ کے بعد کیوی کپتان برینڈ ن میکلم کی تباہ کن بیٹنگ ، پاکستانی پیسرز اور اسپنرز نیوزی لینڈ کی وکٹیں لینے کو ترس گئے شارجہ میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 351 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی، حفیظ نروس نائٹنیز کا شکار3رنز کے فرق سے ڈبل سنچری سکور نہ کرسکے ، جواب میں برینڈن میک کلم کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر249رنز رنز بنا لئے ۔

پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 135 رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی نو وکٹیں باقی ہیں، برینڈن میکلم برینڈن میک کلم 14 چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد 153، ولیمسن 76رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ،نیوزی لینڈ کے سپنر مارک کریگ نے اپنے کیریئر کی تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 94 رنز دے کر سات وکٹیں حاصل کیں شارجہ ٹیسٹ کا دوسری دن شروع ہونے سے پہلے آسٹریلوی کھلاڑی فلپ ہیوز کی موت کی سوگ میں دو منٹ خاموشی اختیار کی گئی۔

(جاری ہے)

شارجہ میں وسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو محمد حفیظ اور مصباح الحق نے بالترتیب 178 اور 38 رنز پر وکٹ پر موجود تھے ۔دوسرے دن کے کھیل کے آغاز ہی میں مصباح الحق 38 رنز بنا کر ساوٴدی کے گیند پر والٹنگ کے ہاتھوں کیچ آوٴٹ ہوئے۔حفیظ کے بعد پاکستانی وکٹوں کی جھڑی لگ گئی اور آخری پانچ وکٹیں سکور میں صرف 40 رنز کا اضافہ کر سکیں اسد شفیق کو بھی ساوٴدی نے کریگ کی گیند پر کیچ کیا وہ 11 رنز بنا سکے۔

اس کے بعد سرفراز احمد کو کریگ نے 15 رنز پر آوٴٹ کیا۔مارک کریگ نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے چھ وکٹیں حاصل کیں محمد طلحہ کریگ ہی کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں آوٴٹ فیلڈ میچ کیچ ہو گئے۔ راحت علی کو بھی کریگ ہی نے آوٴٹ کیا۔ جب کریگ کی گیند پر راحت علی کا کیچ سلپ میں راس ٹیلر نے پکڑا تو یہ ان کے کریئر کا سوواں کیچ تھا۔پاکستان اننگز کی خاص بات محمد حفیظ کی شاندار بیٹنگ تھی تاہم وہ صرف تین رنز کی کمی سے اپنی پہلی ڈبل سنچری نہ بنا سکینیوزی لینڈ کی جانب سے برینڈن میک کلم اور ٹام لیتھم نے پہلی اننگز کا آغاز کیا۔

دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 51 رنز بنائے نیوزی لینڈ کے واحد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی لیتھم تھے جنہیں راحت علی نے آؤٹ کیا ان کا کیچ وکٹ کیپر سرفراز نے لیا ۔شارجہ ٹیسٹ کا دوسری دن شروع ہونے سے پہلے آسٹریلوی کھلاڑی فلپ ہیوز کی موت کی سوگ میں دو منٹ خاموشی اختیار کی گئی۔جمرات کو ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل بھی فلپ ہیوز کی موت کے سوگ میں ایک دن کے لیے موخر کر دیا گیا تھا۔