عراق،موصل میں فضائی حملوں میں داعش کے بیسیوں جنگجو ہلاک

ہفتہ 29 نومبر 2014 08:55

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2014ء)امریکا اور اس کے اتحادی ممالک نے عراق کے شمالی شہر موصل اور اس کے نواحی علاقوں میں سخت گیر جنگجو گروپ دولتِ اسلامیہ (داعش) کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں بیسیوں جنگجو مارے گئے ہیں۔داعش نے جون سے موصل پر قبضہ کررکھا ہے ،اس نے اس شہر پر سب سے پہلے چڑھائی کی تھی لیکن اب اس کا ہرطرف سے ناطقہ بند کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

عراقی اور کرد فورسز داعش کے خلاف زمینی کارروائی کررہی ہیں تو امریکا اور اس کے اتحادیوں کے جنگی طیارے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کررہے ہیں۔دوروز پہلے عراق کے مغربی صوبے الانبار کے شہر ہیت میں اتحادیوں کے فضائی حملے میں داعش کے صوبائی امیر سنان متیب سمیت پچیس جنگجو مارے گئے تھے۔اسی روز عراقی فوج اور کرد سکیورٹی فورسز البیش المرکہ نے تیل کی دولت سے مالا مال شمالی شہر کرکوک پر داعش کے جنگجووٴں کے قبضے کی کوشش ناکام بنا دی تھی اور انھوں نے شدید لڑائی کے بعد داعش کے بڑے حملے کو پسپا کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :