سندھ پولیس میں تبادلے وتقرریاں گھنٹوں کے حساب سے ہونے لگیں،24گھنٹوں کے دوران کئی افسران کی تقرری 3بار کی گئیں،حیدرآبادکے ایس ایس پی 2بار مقررکرکے تبدیل

ہفتہ 29 نومبر 2014 08:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2014ء)سندھ پولیس میں تبادلے وتقرریاں گھنٹوں کے حساب سے ہونے لگیں،24گھنٹوں کے دوران سندھ پولیس میں کئی افسران کی تقرری 3بار کی گئی،حیدرآبادکے ایس ایس پی 2بار مقررکرکے تبدیل کردیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی فریدجان کو جمعرات کے روز ایس ایس پی ویسٹ کراچی تعینات کیا گیا تھا اس سے قبل وہ حیدر آباد میں اپنے فرائض ادا کررہے تھے تاہم 24گھنٹے کے اندر ہی ایس ایس پی ویسٹ کی تعیناتی کے حوالے سے ان کا نوٹیفیکشن منسوخ کردیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی دباوٴ کے باعث نوٹیفکیشن منسوخ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :