وزیراعظم نواز شریف (آج) ہزارہ موٹروے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

ہفتہ 29 نومبر 2014 08:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2014ء) وزیراعظم میاں نواز شریف (آج) ہفتہ کو ہزارہ موٹروے کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس سے اسلام آباد سے حویلیاں تک فاصلہ 30 منٹ میں طے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف تیزی سے ترقی کے کاموں کی تکمیل پر زور دے رہے ہیں اور (آج) ہفتہ کو وزیراعظم ہزارہ موٹروے کا سنگ بنیاد رکھیں گے جوکہ پاک چین اقتصادی راہداری کا حصہ ہے۔ ہزارہ موٹروے کی تکمیل سے اسلام آباد سے حویلیاں تک کا سفر 30 منٹ میں طے ہوگا اور مسافروں کو وقت کی بچت ہوگی۔