نجی ٹی وی چینل کے مالک کے فرار سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں دا ئر ، نجی ٹی وی چینل کے مالک کو حکومت نے فرار کرایا،سب ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے واپس لائے جانے کے احکامات جاری کئے جائیں،درخواست گزار

ہفتہ 29 نومبر 2014 08:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2014ء) ایک نجی ٹی وی چینل کے مالک کے فرار سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔ درخواست میں وزارت داخلہ‘ وزارت اطلاعات اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار محمود اختر نقوی نے موقف اختیار کیا ہے کہ نجی ٹی وی چینل کے مالک کو حکومت نے فرار کرایا ہے حالانکہ گلگت کی عدالت کے مطابق وہ مجرم ہیں۔ ان کیساتھ ساتھ شائسہ واحدی‘ وینا ملک‘ ان کے شوہر سمیت سب لوگ مفرور ہوچکے ہیں۔ ان سب ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے واپس لائے جانے کے احکامات جاری کئے جائیں علاوہ ازیں چینل اور اخبار کا لائسنس منسوخ کیا جائے۔