قومی جوڈو چیمپئن شپ کی ٹرافی پاکستان واپڈا اور پاکستان آرمی نے مشترکہ طور پر حاصل کرلی

ہفتہ 29 نومبر 2014 08:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2014ء ) 23 ویں قومی جوڈو چیمپئن شپ کی ٹرافی پاکستان واپڈا اور پاکستان آرمی نے مشترکہ طور پر حاصل کرلی جبکہ ہائرایجوکیشن کمیشن کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے اختتام پروفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ اورپاکستان میں جاپان کے سفیرہیروشی انوماٹا نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدر کرنل(ر) شجاعت علی رانا، سیکرٹری مسعود احمد اور اسلام آباد جوڈو ایسوسی ایشن کے صدرظریف احمد بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :