عمران خان میں جرا ت ہے تو بتا ئے خیبر پختونخوا میں کس نے دھاندلی کی،سینیٹر زاہد خان

ہفتہ 29 نومبر 2014 08:46

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2014ء ) عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے عمران خان کہتے ہیں سندھ میں زرداری اور پنجاب میں نواز شریف نے دھاندلی کی، اتنی جرات ہے تو بتا دیں کے خیبر پختونخوا میں کس نے دھاندلی کی؟ سینیٹر زاہد خان نے ایک بیان میں کہا کہ ایسا سیاستدان پہلی بار دیکھ رہا ہوں، عمران خان کا موقف یہ ہے کہ جہاں سے وہ جیتے وہاں دھاندلی نہیں ہوئی باقی ہر جگہ دھاندلی ہوئی۔

(جاری ہے)

زاہد خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا الیکشن میں بھی دھاندلی ہوئی، چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نہیں بلکہ حکیم اللہ محسود تھا، عمران خان خیبر پختونخوا کی صورت حال دیکھیں وہاں لوگوں کا برا حال ہے،خیبر پختونخوا میں خواتین اساتذہ کے تبادلے کیے جا رہے ہیں،تنگ کیا جاتا ہے کہ تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں، اگر یہ نیا پاکستان ہے تو پھر اللہ رحم کرے

متعلقہ عنوان :