ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ :محمد سجاد فائنل میں پہنچ گئے ،2سنچری بریک کرتے ہوئے چین کے ژاؤ ینگ ٹون کو 7-3سے شکست دیکر فائنل میں پہنچنے والے چوتھے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

ہفتہ 29 نومبر 2014 08:39

بنگلور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2014ء ) ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد سجاد نے چین کے ژاؤ زینگ ٹون کو 7-3 کے فریم سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی اور فائنل تک رسائی حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی بن گئے ۔

(جاری ہے)

بنگلور میں کھیلے جانے والے ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد سجاد کا سیمی فائنل میں مقابلہ چین کے کیوئسٹ ژاؤ زینگ ٹون سے ہوا محمد سجاد نے عمدہ پرفارمنس دی اور 2سنچری بریک کھیل کر چینی حریف کو 7-3 فریم سے شکست دے دی محمد سجاد ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں وہ چوتھے پاکستانی کھلاڑ ی ہیں جنہوں نے فائنل تک رسائی حاصل کی ہے

متعلقہ عنوان :