پوپ فرانسس کی رجب طیب اردوآن سے ملاقات

ہفتہ 29 نومبر 2014 08:57

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2014ء)کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے جمعہ کو دورہ ترکی کے موقع پر دارالحکومت انقرہ میں صدر رجب طیب اردوآن سے ملاقات کی ہے۔ ان کے اس تین روزہ دورے کا مقصد مسلم رہنماوٴں کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنا بتایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

وہ آج ہفتے کو استنبول جائیں گے جہاں وہ اتوار تک قیام کریں گے۔ وہ آرتھوڈوکس مسیحی رہنما بارتھولومیو اوّل سے بھی ملاقات کریں گے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاپائے روم کا یہ دورہ انتہائی چیلنجنگ ہے جس کا مقصد اسلام اور مسیحیت کے درمیان خلیج کو پاٹنا اور مشرقِ وسطیٰ کے پریشان حال مسیحیوں کی حمایت کرنا ہے۔