تحریک انصاف کے جلسے کی کوئی اہمیت نہیں،مولانا فضل الرحمان ،حکومت کل بھی طاقت میں تھی اور آج بھی اپنی آئینی اور قانونی حیثیت رکھتی ہے ،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 29 نومبر 2014 08:48

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2014ء )جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کل کے جلسے کی کوئی اہمیت نہیں جلسے جلوس ہونے چاہیے لیکن آئین و قانون کے دائرے میں ہوں ،احتجاج تحریک انصاف کا بھی حق ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کل کے جلسے کی کوئی اہمیت نہیں ہے حکومت کل بھی طاقت میں تھی اور آج بھی اپنی آئینی اور قانونی حیثیت رکھتی ہے جلسے جلوس ہر جماعت کا حق ہے یہ ہونے چاہیے لیکن آئین و قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ۔ احتجاج بھی ہر جماعت کا حق ہے لیکن عوامی مینڈیٹ میں قائم ہونے والی حکومت کیخلاف سازش کرنے کا کوئی حق نہیں ۔

متعلقہ عنوان :