تحریک انصاف سندھ میں اختلافات شدت اختیار کر گئے،صوبائی رہنماوں کے انٹرا پارٹی انتخابات میں عہدوں کے حصول کیلئے جاری جنگ میں ایک دوسرے پر الزامات ،30نومبر کے بعد ایک دھڑے کا پریس کانفرنس کے ذریعے حقائق سامنے لانے کا فیصلہ

ہفتہ 29 نومبر 2014 08:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف سندھ میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ،صوبائی رہنماوں کے انٹرا پارٹی انتخابات میں عہدوں کے حصول کے لئے جاری جنگ میں ایک دوسرے پر الزامات ،30نومبر کے بعد ایک دھڑے نے پریس کانفرنس کے زریعے حقائق سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت ملک بھر میں تبدیلی اور انتخابی دھاندلی کے حوالے سے عوام کو متحرک کرنے میں مصروف ہے تاہم سندھ میں انٹرا پارٹی الیکشن کے دوران ہونے والی بے قاعدگیوں پر تحقیقات نہیں کر رہی جس کے نتیجے میں 30نومبر کے بڑے احتجاج سے قبل ہی تحریک انساف سندھ کے رہنماوں نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کرنے شروع کر دئیے ہیں ۔

دو روز قبل تحریک انصاف سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تحریک انساف کراچی کے صدر نجیب ہارون ہیں اشرف قریشی کو مرکزی قیادت نے زمہ داری نہیں سونپی ہے جس کے ردعمل میں اشرف قریشی نے کہا کہ انٹر اپارٹی الیکشن کے حوالے سے قائم کردہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے فیصلے کے تحت سندھ میں کوئی تنظیمی باڈی موجود نہیں نادر لغاری نہ پارٹی کے صدر ہیں نہ ہی حفیظ الدین جنرل سیکریٹری اور نہ ہی جمال صدیقی سیکریٹری اطلاعات سندھ ہیں سندھ میں صرف ROs موجود ہیں باقی کسی قسم کی تنظیمی باڈی کا وجود نہیں ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی میڈیا سیل کے علاوہ کوئی بھی دوسرا خبر جاری کرنیکا اختیار نہیں رکھتا گزشتہ دنوں اخبارات میں جاری خبر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے لہذا اس سلسلے میں 30 نومبر کے بعد پریس کانفرنس کے ذریعے حقائق میڈیا کے سامنے لائے جائیں گے اور پارٹی کو نقصان پہنچانے والے مذکورہ اشخاص کوبے نقاب کیا جا ئے گا کراچی کے تمام عہدیدار اپنے علاقائی تنظیم کو منظم کرنے میں مصروف ہیں اور کراچی ڈویژن کی قیادت میں متحد ہیں مزید یہ کہ نجیب ہارون کراچی کے صدر نہیں ہیں وہ صرف بلدیاتی الیکشن کے لئے قائم کی گئی کمیٹی کے آرگنائزر ہیں اور چونکہ بلدیاتی الیکشن نہیں ہوئے ہیں اس لئے وہ مزکورہ عہدے پر بھی نہیں رہے انھوں نے کہا کہ سندھ میں کراچی کے صدر اشرف قریشی اور جنرل سیکریٹری شیریں خان ہیں ریجن کے صدر اللہ داد خان نظامانی ہیں اور دیگر تمام عہدیداران اپنی جگہ قائم ہیں۔