افغانستان : خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں سترہ افراد ہلاک ، متعدد زخمی

ہفتہ 29 نومبر 2014 08:57

کابل( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2014ء ) افغانستان میں خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ صوبہ ہلمند کے ضلع ناؤ زاد میں خود کش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی پولیس چوکی کے نزدیک دھماکے سے اڑا دی جس کے نتیجے میں سترہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہلاک ہونیوالوں میں چار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :