کراچی،کاروباری سرگرمیاں معطل رہنے سے حکومت کو ٹیکسوں کی مد میں 2ارب روپے کا نقصان

ہفتہ 13 دسمبر 2014 08:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13دسمبر۔2014ء)کراچی میں جمعہ کو کاروباری سرگرمیاں معطل رہنے سے حکومت کو ٹیکسوں کی مد میں تقریباً 2ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب شہر میں احتجاج کے باعث تقریباً تمام کاروباری مراکز اور بازار بند رہے۔

(جاری ہے)

صنعتکاروں کے مطابق فیکٹریوں میں اسٹاف اور مزدوروں کی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی جس کی وجہ سے پیداواری عمل بھی شدید متاثر ہوا۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک روز کراچی شہر بند رہنے سے تقریباً 10ارب روپے کا پیداواری نقصان ہوتا ہے اور حکومت لگ بھگ 2ارب روپے کی ٹیکس آمدن سے محروم ہوجاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :