دوسراون ڈے،پاکستان کو 4وکٹ سے شکست،سیریز1-1سے برابر،نیوزی لینڈنے 253 رنز کا ہدف 46ویں اوورمیں حاصل کرلیا ، تیسر میچ کل کھیلا جائیگا

ہفتہ 13 دسمبر 2014 08:11

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13دسمبر۔2014ء) نیوزی لینڈ نے پاکستان کودوسریون ڈ ے میں شکست دے دی،د پانچ میچزکی سیریز1-1سے برابر ہوگئی۔ شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈنے 253 رنز کا ہدف 46ویں اوورمیں حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان کین ولیم سن نے 70رن ناٹ ایویٹ بنائے۔ اینٹن ڈیوچچ 58،ڈین براوین لی 47 اور لیوک رونچی 36رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے حارث سہیل نے 3جبکہ شاہد آفریدی نے 2وکٹیں حاصل کیں۔سیریز کا اگلا ون ڈے 14 دسمبر کو شارجہ کے ہی گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :